دودھ پلائی

قسم کلام: اسم معاوضہ

معنی

١ - دایہ، رضائی ماں۔ "اور دونوں بچے کھلائیوں اور دودھ پلائیوں کے سپرد کر دیے گئے۔"      ( ١٩٤٥ء، الف لیلہ و لیلہ، ١٤:٦ ) ٢ - وہ اجرت جو دودھ پلانے کے عوض کسی دوسری عورت کو دی جائے یا شوہر بیوی میں علیحدگی ہونے کے سبب شوہر ایام رضاعت میں بیوی کو ادا کرے۔ "اگر وہ تمہارے لیے دودھ پلائیں تو ان کو ان کی دودھ پلائی دو۔"      ( ١٩٣٨ء، احکام نسواں، ٥٧ )

اشتقاق

پراکرت سے ماخوذ اسم 'دودھ' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ مصدر 'پینا' سے فعل متعدی 'پلانا' سے حاصل مصدر ہے۔ اردو میں ١٨٩١ء کو "فغان بے خبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں